حدیث نمبر: 17246
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " يَنْزِلُ اللَّهُ كُلَّ لَيْلَةٍ إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا فَيَقُولُ : هَلْ مِنْ سَائِلٍ فَأُعْطِيَهُ ؟ هَلْ مِنْ مُسْتَغْفِرٍ فَأَغْفِرَ لَهُ ؟ حَتَّى يَطْلُعَ الْفَجْرُ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالْبَزَّارُ ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُمْ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” اللہ تعالیٰ ہر رات میں آسمان دنیا کی طرف نزول کرتا ہے اور یہ فرماتا ہے : کیا کوئی مانگنے والا ہے کہ میں اسے عطا کروں ؟ کیا کوئی مغفرت مانگنے والا ہے کہ میں اس کو بخش دوں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ایسا صبح صادق ہونے تک ہوتا رہتا ہے ۔ “
یہ روایت امام أحمد ، امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدعية / حدیث: 17246
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (3153 و 3152) اخرجه احمد فى المسند (81/4)»