مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدعية— دعاؤں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ لَا يُرَدُّ دُعَاؤُهُمْ مِنْ مَظْلُومٍ ، وَغَائِبٍ ، وَغَيْرِ ذَلِكَ . باب: ان لوگوں کا بیان ، جن ک دعا رد نہیں ہوتی ، جیسے مظلوم ، غیر موجود شخص اور دیگر لوگ
حدیث نمبر: 17229
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ : " ثَلَاثٌ لَا يُرَدُّ دُعَاؤُهُمُ : الذَّاكِرُ لِلَّهِ " . فَذَكَرَ نَحْوَهُ . وَفِي إِسْنَادِ الرِّوَايَةِ الثَّانِيَةِ إِسْحَاقُ بْنُ زَكَرِيَّا الْأَيْلِيُّ : شَيْخُ الْبَزَّارِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
ان کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” تین قسم کے لوگ ہیں ، جن کی دعا رد نہیں ہوتی ہے ، اللہ کا ذکر کرنے والا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ ۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے ۔ دوسری روایت کی سند میں ، ایک راوی اسحاق بن زکریا ایلی ہے جو امام بزار کا استاد ہے ، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔