مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا سُئِلَ عَنْ حَالِهِ . باب: جب آدمی سے ، اس کی حالت کے بارے میں دریافت کیا جائے ، تو وہ کیا کہے ؟
حدیث نمبر: 17154
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِرَجُلٍ : " كَيْفَ أَصْبَحْتَ يَا فُلَانُ ؟ " . قَالَ : أَحْمَدُ اللَّهَ إِلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " ذَلِكَ الَّذِي أَرَدْتُ مِنْكَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے دریافت کیا : اے فلاں ! تمہارا کیا حال ہے ؟ اس نے جواب دیا : یا رسول اللہ ! میں آپ کے سامنے اللہ کی حمد بیان کرتا ہوں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ وہی چیز ہے ، جو میں تم سے چاہتا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔