حدیث نمبر: 17146
عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا رَأَى الْهِلَالَ قَالَ : " اللَّهُ أَكْبَرُ ، الْحَمْدُ لِلَّهِ ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَ هَذَا الشَّهْرِ ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ ( الْقَدَرِ وَمِنْ سُوءِ ) الْمَحْشَرِ " . رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب پہلی کا چاند دیکھتے تھے تو یہ پڑھتے تھے : «اللَّهُ أَكْبَرُ ، الْحَمْدُ لِلَّهِ ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَ هَذَا الشَّهْرِ ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ الْقَدَرِ وَمِنْ سُوءِ الْمَحْشَرِ» ” اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے ، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے ، اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا ، اے اللہ ! میں تجھ سے اس مہینے کی بھلائی مانگتا ہوں ، اور تقدیر کے شر سے اور محشر میں بری صورتحال سے ، تیری پناہ مانگتا ہوں ۔ “

یہ روایت عبداللہ اور طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 17146
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «أخرجه احمد فى المسند (329/5)»