مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا رَأَى الْهِلَالَ . باب: جب آدمی ، پہلی کا چاند دیکھے ، تو کیا پڑھے ؟
وَعَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا رَأَى الْهِلَالَ قَالَ : " هِلَالُ خَيْرٍ وَرُشْدٍ " . ثُمَّ قَالَ : " ( اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ هَذَا ثَلَاثًا ) ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ هَذَا الشَّهْرِ ، وَخَيْرِ الْقَدَرِ ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهِ " . ثَلَاثَ مَرَّاتٍ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب پہلی کا چاند دیکھتے تھے تو یہ پڑھتے تھے : «هِلَالُ خَيْرٍ وَرُشْدٍ»
” یہ بھلائی اور ہدایت والا چاند ہے ۔ “
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھتے تھے : «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ هَذَا ثَلَاثًا»
” اے اللہ ! میں تجھ سے اس کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں ۔ “ یہ آپ تین مرتبہ پڑھتے تھے ۔
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ هَذَا الشَّهْرِ ، وَخَيْرِ الْقَدَرِ ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهِ»
” اے اللہ ! میں تجھ سے اس مہینے کی بھلائی کا اور تقدیر کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں اور اس کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔ “ یہ آپ تین مرتبہ پڑھتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔