مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا نَظَرَ فِي الْمِرْآةِ . باب: جب آدمی آئینہ دیکھے ، تو کیا پڑھے ؟
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا نَظَرَ وَجْهَهُ فِي الْمِرْآةِ قَالَ : " الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي سَوَّى خَلْقِي فَعَدَلَهُ ، وَصَوَّرَ صُورَةَ خَلْقِي فَأَحْسَنَهَا ، وَجَعَلَنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ هَاشِمُ بْنُ عِيسَى الْبَزِّيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب آئینے میں اپنا چہرہ دیکھتے تھے تو یہ پڑھتے تھے : «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي سَوَّى خَلْقِي فَعَدَلَهُ ، وَصَوَّرَ صُورَةَ خَلْقِي فَأَحْسَنَهَا ، وَجَعَلَنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ» ” ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس نے میری تخلیق کو ٹھیک اور موزوں بنایا ہے اور اس نے میری تخلیق کی شکل و صورت بناتے ہوئے اُسے خوبصورت بنایا ہے ، اور مجھے مسلمانوں میں سے ایک بنایا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ہاشم بن عیسیٰ بزی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ” ثقہ “ ہیں ۔