حدیث نمبر: 17144
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا نَظَرَ فِي الْمِرْآةِ قَالَ : " الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي حَسَّنَ خُلُقِي وَخَلْقِي ، وَزَانَ مِنِّي مَا شَانَ مِنْ غَيْرِي " . فَإِذَا اكْتَحَلَ جَعَلَ فِي كُلِّ عَيْنٍ ثِنْتَيْنِ وَوَاحِدَةً بَيْنَهُمَا ، وَكَانَ إِذَا لَبِسَ بَدَأَ بِالْيَمِينِ ، وَإِذَا خَلَعَ خَلَعَ الْيُسْرَى ، وَكَانَ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ أَدْخَلَ رِجْلَهُ الْيُمْنَى ، وَكَانَ يُحِبُّ التَّيَمُّنَ فِي كُلِّ شَيْءٍ ، إِذَا أَخَذَ وَأَعْطَى . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ الْعُقَيْلِيُّ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب آئینہ دیکھتے تھے تو یہ پڑھتے تھے : «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي حَسَّنَ خُلُقِي وَخَلْقِي ، وَزَانَ مِنِّي مَا شَانَ مِنْ غَيْرِي»
” ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے ، جس نے میری ظاہری تخلیق اور میرے اخلاق کو اچھا بنایا ہے اور مجھے اس چیز سے آراستہ کیا ہے ، کہ جو دوسروں میں عیوب ہوتے ہیں ( مجھے ان سے محفوظ رکھا ہے ) ۔ “
راوی بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سرمہ لگاتے تھے تو پہلے ہر ایک آنکھ میں دو دو مرتبہ لگاتے تھے ، اور پھر ایک مرتبہ دونوں آنکھوں میں لگا لیتے تھے ، جب آپ لباس پہنتے تھے تو دائیں طرف سے آغاز کرتے تھے اور جب اُتارتے تھے تو بائیں طرف سے پہلے اتارتے تھے ، جب آپ مسجد میں داخل ہوتے تھے تو دایاں پاؤں پہلے داخل کرتے تھے ، کوئی بھی چیز لیتے ہوئے یا دیتے ہوئے ، آپ دائیں طرف سے لینے دینے کو پسند کرتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین عقیلی ہے اور وہ متروک ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 17144
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف جداً
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10766)»