مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا نَظَرَ فِي الْمِرْآةِ . باب: جب آدمی آئینہ دیکھے ، تو کیا پڑھے ؟
عَنْ أَنَسٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا نَظَرَ فِي الْمِرْآةِ قَالَ : " الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي سَوَّى خَلْقِي ، وَأَحْسَنَ صُورَتِي ، وَزَانَ مِنِّي مَا شَانَ مِنْ غَيْرِي " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا ، وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب آئینہ دیکھتے تھے تو یہ پڑھتے تھے : «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي سَوَّى خَلْقِي ، وَأَحْسَنَ صُورَتِي ، وَزَانَ مِنِّي مَا شَانَ مِنْ غَيْرِي»
” ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس نے میری تخلیق مکمل کی ہے ، اور میری شکل و صورت خوبصورت بنائی ہے ، اور مجھے اس چیز سے آراستہ کیا ہے کہ جو دوسروں میں عیوب ہوتے ہیں ( مجھے ان سے محفوظ رکھا ہے ) ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی اور داؤد بن محبر ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے ، ایک سے زیادہ افراد نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ” ثقہ “ ہیں ۔