مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا طَنَّتْ أُذُنُهُ . باب: جب کسی شخص کے کان بج رہے ہوں ، تو وہ کیا پڑھے ؟
حدیث نمبر: 17142
عَنْ أَبِي رَافِعٍ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا طَنَّتْ أُذُنُ أَحَدِكُمْ فَلْيَذْكُرْنِي ، وَلْيُصَلِّ عَلَيَّ ، وَلْيَقُلْ : ذَكَرَ اللَّهُ بِخَيْرٍ مَنْ ذَكَرَنِي بِهِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ ، وَإِسْنَادُ الطَّبَرَانِيِّ فِي الْكَبِيرِ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ، سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب تم میں سے کسی ایک کے کان بجنے لگیں ، تو وہ مجھے یاد کرے اور مجھ پر درود بھیجے اور اُسے یہ کہنا چاہیے : کہ اللہ تعالیٰ بھلائی کے ہمراہ اُس کا ذکر کرے ، جس نے اس کے ہمراہ میرا ذکر کیا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے اور امام بزار نے بہت زیادہ اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ، معجم کبیر میں امام طبرانی کی سند حسن ہے ۔