مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصَابَهُ هَمٌّ . باب: جب آدمی کو پریشانی لاحق ہو ، تو وہ کیا پڑھے ؟
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ قَبْلَ كُلِّ شَيْءٍ ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ بَعْدَ كُلِّ شَيْءٍ ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ يَبْقَى وَيَفْنَى كُلُّ شَيْءٍ ، عُوفِيَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ الْعَبَّاسُ بْنُ بَكَّارٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص یہ پڑھ لے : «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ قَبْلَ كُلِّ شَيْءٍ ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ بَعْدَ كُلِّ شَيْءٍ ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ يَبْقَى وَيَفْنَى كُلُّ شَيْءٍ» ” اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، جو ہر چیز سے پہلے تھا ، اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، جو ہر چیز کے بعد ہو گا ، اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، جو ہمیشہ باقی رہے گا اور ہر چیز فنا ہو جائے گی ۔ “
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : تو وہ شخص پریشانی اور غم سے عافیت میں آ جائے گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عباس بن بکار ہے اور وہ ضعیف ہے ، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ۔