مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصَابَهُ هَمٌّ . باب: جب آدمی کو پریشانی لاحق ہو ، تو وہ کیا پڑھے ؟
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِنَفَرٍ مِنْ بَنِي هَاشِمٍ : " هَلْ مَعَكُمْ أَحَدٌ مِنْ غَيْرِكُمْ ؟ " . قَالُوا : لَا ، إِلَّا ابْنَ أُخْتِنَا ، أَوْ مَوْلَانَا ، قَالَ : " إِذَا أَصَابَ أَحَدُكُمْ هَمٌّ ، أَوْ لَأْوَاءٌ ، فَلْيَقُلِ : اللَّهُ اللَّهُ رَبِّي لَا أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ . ¤سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو ہاشم سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد سے یہ فرمایا : کیا تمہارے ساتھ تمہارے علاوہ کوئی اور بھی ہے ؟ ان لوگوں نے عرض کی : جی نہیں ! البتہ ہمارا ایک بھانجا ہے ، یا ہمارا ایک غلام ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب تم میں سے کسی ایک شخص کو پریشانی یا تکلیف لاحق ہو ، تو اسے یہ پڑھنا چاہیے : «اللَّهُ اللَّهُ رَبِّي لَا أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا» ” اللہ ، اللہ ، میرا پروردگار ہے ، میں کسی کو اُس کا شریک قرار نہیں دیتا ہوں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔