مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصَابَهُ هَمٌّ . باب: جب آدمی کو پریشانی لاحق ہو ، تو وہ کیا پڑھے ؟
حدیث نمبر: 17132
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِعِضَادَتَيِ الْبَابِ وَنَحْنُ فِي الْبَيْتِ فَقَالَ : " يَا بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ، إِذَا نَزَلَ بِكُمْ كَرْبٌ ، أَوْ جُهْدٌ ، أَوْ لَأْوَاءٌ ، فَقُولُوا : اللَّهُ اللَّهُ رَبُّنَا لَا نُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَبُو يَحْيَى ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دروازے کی چوکھٹ کو پکڑا ، ہم لوگ اُس وقت گھر میں موجود تھے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اے اولاد عبدالمطلب ! جب تمہیں کوئی پریشانی یا مشکل یا تکلیف لاحق ہو ، تو تم یہ پڑھو : «اللَّهُ اللَّهُ رَبُّنَا لَا نُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا»
” اللہ ، اللہ ہمارا پروردگار ہے ، اور ہم کسی کو اس کا شریک نہیں ٹھہراتے ہیں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی صالح بن عبداللہ ابویحیی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔