حدیث نمبر: 17117
وَعَنْ أَبِي مُغِيثِ بْنِ عَمْرٍو : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا أَشْرَفَ عَلَى خَيْبَرَ قَالَ لِأَصْحَابِهِ : " قِفُوا " . ثُمَّ قَالَ : " اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ وَمَا أَظَلَّتْ ، وَرَبَّ الْأَرَضِينَ وَمَا أَقْلَلْنَ ، وَرَبَّ الشَّيَاطِينِ وَمَا أَضْلَلْنَ ، وَرَبَّ الرِّيَاحِ وَمَا ذَرَيْنَ ، أَسْأَلُكَ خَيْرَ هَذِهِ الْقَرْيَةِ وَخَيْرَ أَهْلِهَا ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ أَهْلِهَا ، وَشَرِّ مَا فِيهَا . اقْدَمُوا بِسْمِ اللَّهِ " . وَكَانَ يَقُولُهَا لِكُلِّ قَرْيَةٍ يُرِيدُ يَدْخُلُهَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابومغیث بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب خیبر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آیا تو آپ نے اپنے اصحاب سے فرمایا : تم لوگ ٹھہر جاؤ ! پھر آپ نے یہ دعا کی : «اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ وَمَا أَظَلَّتْ ، وَرَبَّ الْأَرَضِينَ وَمَا أَقْلَلْنَ ، وَرَبَّ الشَّيَاطِينِ وَمَا أَضْلَلْنَ ، وَرَبَّ الرِّيَاحِ وَمَا ذَرَيْنَ ، أَسْأَلُكَ خَيْرَ هَذِهِ الْقَرْيَةِ وَخَيْرَ أَهْلِهَا ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ أَهْلِهَا ، وَشَرِّ مَا فِيهَا»
” اے اللہ ! اے آسمانوں اور جن پر انہوں نے سایہ کیا ہوا ہے ، اُن کے پروردگار ! اے زمینوں اور جن کو انہوں نے اٹھایا ہوا ہے ، ان کے پروردگار ! اے شیاطین اور جنہیں وہ گمراہ کرتے ہیں ، اُن کے پروردگار ! اے ہواؤں اور جن پر وہ چلتی ہیں ، اُن کے پروردگار ! میں تجھ سے اس بستی کی بھلائی ، اور یہاں کے رہنے والوں کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں ، اور میں اس ( یعنی بستی ) کے شر ، اور یہاں کے رہنے والوں کے شر اور اس میں موجود شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔ “
( پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ساتھیوں سے فرمایا : ) اب تم اللہ کا نام لے کر چل پڑو ! ۔ راوی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کسی بستی میں داخل ہونے کا ارادہ کرتے تھے تو اس کے لئے یہی کلمات پڑھا کرتے تھے ۔

یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ، اور اس روایت کے بقیہ رجال ” ثقہ “ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 17117
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير “ (359/22)»