حدیث نمبر: 17116
وَعَنْ أَبِي لُبَابَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُنْذِرِ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا أَرَادَ دُخُولَ قَرْيَةٍ ، لَمْ يَدْخُلْهَا حَتَّى يَقُولَ : " اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَمَا أَظَلَّتْ ، وَرَبَّ الْأَرَضِينَ السَّبْعِ وَمَا أَقَلَّتْ ، وَرَبَّ الرِّيَاحِ وَمَا أَذْرَتْ ، وَرَبَّ الشَّيَاطِينِ وَمَا أَضَلَّتْ ، إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا وَخَيْرَ مَا فِيهَا ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ مَا فِيهَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابولبابہ بن عبدالمندر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی بستی میں داخل ہونے کا ارادہ کرتے تھے ، تو آپ اس میں اس وقت تک داخل نہیں ہوتے تھے جب تک آپ یہ نہیں پڑھ لیتے تھے : «اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَمَا أَظَلَّتْ ، وَرَبَّ الْأَرَضِينَ السَّبْعِ وَمَا أَقَلَّتْ ، وَرَبَّ الرِّيَاحِ وَمَا أَذْرَتْ ، وَرَبَّ الشَّيَاطِينِ وَمَا أَضَلَّتْ ، إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا وَخَيْرَ مَا فِيهَا ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ مَا فِيهَا»
” اے اللہ ! اے سات آسمانوں کے پروردگار ! اور جن پر انہوں نے سایہ کیا ہوا ہے ، ان کے پروردگار ! اے سات زمینوں کے پروردگار ! اور جنہیں انہوں نے اٹھایا ہوا ہے ، ان کے پروردگار ! اے ہواؤں کے پروردگار ! اور جن پر وہ چلتی ہیں ، اُن کے پروردگار ! اے شیاطین کے پروردگار ! اور جنہیں وہ گمراہ کرتے ہیں اُن کے پروردگار ! میں تجھ سے اس ( یعنی بستی ) کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں ، اور جو کچھ اس میں موجود ہے ، اس کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں ، اور میں اس ( یعنی بستی ) کے اور جو کچھ اس میں موجود ہے ، اُس کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 17116
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔