مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا رَأَى قَرْيَةً . باب: جب آدمی کوئی بستی دیکھے ، تو کیا پڑھے ؟
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : كُنَّا نُسَافِرُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِذَا رَأَى قَرْيَةً يُرِيدُ أَنْ يَدْخُلَهَا قَالَ : " اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهَا - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - اللَّهُمَّ ارْزُقْنَا حَيَاهَا ، وَحَبِّبْنَا إِلَى أَهْلِهَا ، وَحَبِّبْ صَالِحِي أَهْلِهَا إِلَيْنَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ . ¤سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے ہوتے تھے ، جب آپ کوئی بستی ملاحظہ فرماتے جس میں داخل ہونے کا آپ ارادہ کرتے ، تو آپ یہ پڑھا کرتے تھے : «اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهَا» ” اے اللہ ! ہمارے لیے اس ( یعنی بستی ) میں برکت رکھ دے ۔ “ یہ آپ تین مرتبہ پڑھتے تھے ۔ «اللَّهُمَّ ارْزُقْنَا حَيَاهَا ، وَحَبِّبْنَا إِلَى أَهْلِهَا ، وَحَبِّبْ صَالِحِي أَهْلِهَا إِلَيْنَا» ” اے اللہ ! ہمیں اس کی نعمتیں نصیب فرما اور یہاں کے رہنے والوں کے نزدیک ہمیں محبوب بنا دے اور اس بستی کے رہنے والوں میں سے نیک لوگوں کو ہمارے نزدیک محبوب بنا دے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے ۔