مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا نَزَلَ مَنْزِلًا . باب: جب آدمی کسی جگہ پر پڑاؤ کرے ، تو کیا پڑھے ؟
حدیث نمبر: 17110
وَعَنْ قَتَادَةَ قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ : كُنَّا إِذَا نَزَلْنَا مَنْزِلًا سَبَّحْنَا حَتَّى تُحَلَّ الرِّحَالُ . ¤ قَالَ شُعْبَةُ : تَسْبِيحًا بِاللِّسَانِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ . ¤محمد محی الدین
قتادہ بیان کرتے ہیں ، میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جب ہم کسی جگہ پڑاؤ کرتے تھے تو ہم تسبیح پڑھتے رہتے تھے ، یہاں تک کہ پالان کھول لئے جاتے تھے ۔ “ شعبہ کہتے ہیں : یہاں تسبیح سے مراد زبان کے ذریعے تسبیح پڑھنا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے ۔