حدیث نمبر: 17111
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا عَلَا نَشْزًا مِنَ الْأَرْضِ قَالَ : " اللَّهُمَّ لَكَ الشَّرَفُ عَلَى كُلِّ شَرَفٍ ، وَلَكَ الْحَمْدُ عَلَى كُلِّ حَالٍ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ زِيَادٌ النُّمَيْرِيُّ ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب زمین کے کسی بلند حصے پر چڑھتے تھے تو یہ پڑھتے تھے : ” اے اللہ ! ہر بلند جگہ پر ، شرف تیرے لیے مخصوص ہے اور ہر حال میں حمد تیرے لیے مخصوص ہے ۔ “
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی زیاد نمیری ہے جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے ، اور اس روایت کے بقیہ رجال ” ثقہ “ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 17111
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه أبو يعلى فى المسند (4297) اخرجه احمد فى المسند (127/3)»