حدیث نمبر: 17108
وَعَنْ خَوْلَةَ بِنْتِ حَكِيمٍ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ نَزَلَ مَنْزِلًا فَقَالَ : أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ، لَمْ يَضُرَّهُ فِي مَنْزِلِهِ ذَلِكَ شَيْءٌ ، حَتَّى يَظْعَنَ عَنْهُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ الرَّبِيعُ بْنُ مَالِكٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص کسی جگہ پر پڑاؤ کر کے یہ پڑھ لے : أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ” میں اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں ، اُس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے ۔ “ ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ) تو اُس پڑاؤ کے دوران اُسے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی ، یہاں تک کہ وہ اس جگہ سے روانہ ہو جائے ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ربیع بن مالک ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 17108
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (239/24) اخرجه احمد فى المسند (377/6)»