مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا نَزَلَ مَنْزِلًا . باب: جب آدمی کسی جگہ پر پڑاؤ کرے ، تو کیا پڑھے ؟
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَابِسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ نَزَلَ مَنْزِلًا فَقَالَ : أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ، لَمْ يَرَ فِي مَنْزِلِهِ شَيْئًا يَكْرَهُهُ حَتَّى يَرْتَحِلَ " . ¤ قَالَ أَبِي : فَلَقِيتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَابِسٍ فِي الْمَنَامِ ، فَقُلْتُ : حَدَّثَكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِهَذَا ؟ قَالَ : نَعَمْ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا عبدالرحمن بن عابس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب کوئی شخص کسی جگہ پر پڑاؤ کرے تو وہ یہ پڑھے : «أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ» ” میں اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں ، اُس چیز کے شر سے جو اُس نے پیدا کی ہے ۔ “
( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ) تو وہ اُس پڑاؤ کے دوران کوئی ایسی چیز نہیں دیکھے گا جو اسے بری لگے ، جب تک وہ وہاں سے کوچ نہیں کر جاتا ۔
ابی نامی راوی کہتے ہیں : خواب میں میری ملاقات سیدنا عبدالرحمن بن عابس رضی اللہ عنہ سے ہوئی ، میں نے دریافت کیا : کیا اللہ کے رسول نے آپ کو یہ حدیث بیان کی ہے ، انہوں نے جواب دیا : جی ہاں !
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔