مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا عَثَرَتِ الدَّابَّةُ . باب: جب آدمی کا جانور ٹھوکر کھائے ، تو آدمی کیا پڑھے ؟
وَعَنْ أَبِي الْمَلِيحِ بْنِ أُسَامَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : كُنْتَ رَدِيفَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَثَرَ بَعِيرُنَا فَقُلْتُ : تَعِسَ الشَّيْطَانُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا تَقُلْ : تَعِسَ الشَّيْطَانُ ; فَإِنَّهُ يَعْظُمُ حَتَّى يَصِيرَ مِثْلَ الْبَيْتِ ، وَيَقُولُ : بِقُوَّتِي ، وَلَكِنْ قُلْ : بِسْمِ اللَّهِ ; فَإِنَّهُ يَصِيرُ مِثْلَ الذُّبَابِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ حُمْرَانَ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤ابوملیح بن اسامہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : میں سواری پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے موجود تھا ، ہمارے اونٹ کو ٹھوکر لگی ، تو میں نے کہا: شیطان برباد ہو جائے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم یہ نہ کہو : شیطان برباد ہو جائے ، کیونکہ اس طرح وہ اتنا پھول جاتا ہے کہ گھر جتنا بڑا ہو جاتا ہے ، اور یہ کہتا ہے : میں نے اپنی قوت کے ساتھ ایسا کیا ہے ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ) لیکن اگر تم ” بسم اللہ “ پڑھ لو ! تو وہ مکھی جتنا ہو جائے گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، صرف محمد بن حمران کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔