مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا رَكِبَ الْبَحْرَ . باب: جب آدمی سمندر میں ( بحری جہاز یا کشتی پر ) سوار ہو ، تو کیا پڑھے ؟
عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَمَانُ أُمَّتِي مِنَ الْغَرَقِ إِذَا رَكِبُوا الْبَحْرَ أَنْ يَقُولُوا : ( بِسْمِ اللَّهِ مَجْرِيهَا وَمُرْسَاهَا إِنَّ رَبِّي لَغَفُورٌ رَحِيمٌ ) ( وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ ) الْآيَةَ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنْ شَيْخِهِ جُبَارَةَ بْنِ مُغَلِّسٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میری امت کے لوگ جب سمندر ( یعنی سمندری سفر کے دوران بحری جہاز یا کشتی ) پر سوار ہوں گے ، تو ڈوبنے سے اُن کی امان یہ ہے کہ وہ یہ پڑھ لیں : ﴿بِسْمِ اللَّهِ مَجْرِيهَا وَمُرْسَاهَا إِنَّ رَبِّي لَغَفُورٌ رَحِيمٌ﴾ [هود : 41]
” اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے اس ( کشتی ) کا چلنا ہے ، اور ٹھہرنا ہے ، بیشک میرا پروردگار مغفرت کرنے والا ، رحم والا ہے ۔ “
﴿ وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ ﴾ [الأنعام : 91] «الْآيَةَ»
” اور انہوں نے اللہ تعالیٰ کی یوں قدر نہیں کی ، جو اس کی قدر کا حق تھا ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اپنے استاد جبارہ بن مغلس کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔