مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا خَرَجَ لِسَفَرٍ ، أَوْ رَجَعَ مِنْهُ . باب: جب آدمی سفر کے لئے نکلے ، یا جب سفر سے واپس آئے ، تو کیا پڑھے ؟
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : قَفَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا دَنَا مِنَ الْمَدِينَةِ قَالَ : " آيِبُونَ ، تَائِبُونَ ، عَابِدُونَ ، لِرَبِّنَا حَامِدُونَ . اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ وَعْثَاءِ السَّفَرِ ، وَكَآبَةِ الْمُنْقَلَبِ ، وَسُوءِ الْمَنْظَرِ فِي الْأَهْلِ وَالْمَالِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ . ¤سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر سے واپس تشریف لا رہے تھے ، جب آپ مدینہ منورہ کے قریب پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : «آيِبُونَ ، تَائِبُونَ ، عَابِدُونَ ، لِرَبِّنَا حَامِدُونَ ۔ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ وَعْثَاءِ السَّفَرِ ، وَكَآبَةِ الْمُنْقَلَبِ ، وَسُوءِ الْمَنْظَرِ فِي الْأَهْلِ وَالْمَالِ» ” ( ہم ) رجوع کرنے والے ہیں ، توبہ کرنے والے ہیں ، اپنے پروردگار کی حمد بیان کرنے والے ہیں ، اے اللہ ! میں سفر کی پریشانی اور واپسی پر ناگوار صورتحال کے سامنے اور اپنے اہل خانہ یا مال کے بارے میں برے منظر سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔