مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا دَخَلَ السُّوقَ ، وَإِذَا رَجَعَ مِنْهُ . باب: جب آدمی بازار میں داخل ہو ، یا جب وہ وہاں سے واپس آئے ، تو کیا پڑھے ؟
عَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا خَرَجَ مِنَ السُّوقِ قَالَ : " اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ هَذِهِ السُّوقِ ، وَخَيْرِ مَا فِيهَا ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا ، وَشَرِّ مَا فِيهَا . اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أُصِيبَ فِيهَا يَمِينًا فَاجِرَةً ، أَوْ صَفْقَةً خَاسِرَةً " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ الْجُعْفِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بازار سے باہر تشریف لے جاتے تھے تو یہ پڑھتے تھے : «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ هَذِهِ السُّوقِ ، وَخَيْرِ مَا فِيهَا ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا ، وَشَرِّ مَا فِيهَا ۔ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أُصِيبَ فِيهَا يَمِينًا فَاجِرَةً ، أَوْ صَفْقَةً خَاسِرَةً» ” اے اللہ ! میں اس بازار کی بھلائی کا اور اس میں جو کچھ موجود ہے ، اس کی بھلائی کا تجھ سے سوال کرتا ہوں ، اور میں اس کے شر سے اور اس میں جو کچھ موجود ہے ، اس کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں ، اے اللہ ! میں اس بات سے تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میں اس میں کوئی جھوٹی قسم اٹھاؤں ، یا کوئی خسارے والا سودا کر لوں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابان جعفی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔