مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا دَخَلَ مَنْزِلَهُ ، وَإِذَا خَرَجَ مِنْهُ . باب: جب آدمی ، اپنے گھر میں داخل ہو ، یا جب اس سے نکلے ، تو کیا پڑھے ؟
وَعَنْ مَيْمُونَةَ قَالَتْ : مَا خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ بَيْتِي قَطُّ إِلَّا رَفَعَ طَرْفَهُ إِلَى السَّمَاءِ فَقَالَ : " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أَضِلَّ أَوْ أُضَلَّ ، أَوْ أَزِلَّ أَوْ أُزَلَّ ، أَوْ أَجْهَلَ أَوْ يُجْهَلَ عَلَيَّ ، أَوْ أَظْلِمَ أَوْ أُظْلَمَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیده میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی میرے گھر سے باہر تشریف لے جاتے تو آپ نگاہ اُٹھا کر آسمان کی طرف دیکھتے اور پھر یہ دعا کرتے : «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أَضِلَّ أَوْ أُضَلَّ ، أَوْ أَزِلَّ أَوْ أُزَلَّ ، أَوْ أَجْهَلَ أَوْ يُجْهَلَ عَلَيَّ ، أَوْ أَظْلِمَ أَوْ أُظْلَمَ»
” اے اللہ ! بے شک میں اس بات سے تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میں گمراہ ہو جاؤں ، یا مجھے گمراہ کر دیا جائے ، یا میں پھسل جاؤں ، یا مجھے پھسلا دیا جائے ، میں جہالت کا مظاہرہ کروں ، یا میرے خلاف جہالت کا مظاہرہ کیا جائے ، یا میں ظلم کروں یا میرے خلاف ظلم کیا جائے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر ہذلی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔