مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا دَخَلَ مَنْزِلَهُ ، وَإِذَا خَرَجَ مِنْهُ . باب: جب آدمی ، اپنے گھر میں داخل ہو ، یا جب اس سے نکلے ، تو کیا پڑھے ؟
وَعَنْ عَوْفٍ قَالَ : كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ إِذَا خَرَجَ مِنْ بَيْتِهِ قَالَ : بِسْمِ اللَّهِ ، تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ . ¤ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ كَعْبٍ الْقُرَظِيُّ : هَذَا فِي الْقُرْآنِ : ( ارْكَبُوا فِيهَا بِسْمِ اللَّهِ ) ، وَقَالَ : عَلَى اللَّهِ تَوَكَّلْنَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَوْقُوفًا ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ وَقَدِ اخْتَلَطَ . ¤عوف بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ جب اپنے گھر سے نکلتے تھے تو یہ پڑھتے تھے : «بِسْمِ اللَّهِ ، تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» ” اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے ، میں نے اللہ تعالیٰ پر توکل کیا اور اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا ۔ “
محمد بن کعب قرظی کہتے ہیں : یہ چیز قرآن میں ہے : ” تم اللہ کا نام لے کر اس میں سوار ہو جاؤ “ اور انہوں نے یہ بھی کہا: ” ہم اللہ تعالیٰ پر ہی توکل کرتے ہیں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے ” موقوف “ روایت کے طور پر نقل کی ہے ، اس کی سند ” منقطع “ ہے ، اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے ، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ۔