حدیث نمبر: 17078
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَصِيفَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ إِذَا خَرَجَ مِنْ بَيْتِهِ : " بِسْمِ اللَّهِ ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ، مَا شَاءَ اللَّهُ ، تَوَكَّلَتْ عَلَى اللَّهِ ، حَسْبِيَ اللَّهُ ، وَنِعْمَ الْوَكِيلُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ النَّوْفَلِيُّ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین

زید بن عبداللہ بن خصیفہ اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر سے باہر تشریف لے جاتے تھے تو آپ یہ پڑھتے تھے : «بِسْمِ اللَّهِ ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ، مَا شَاءَ اللَّهُ ، تَوَكَّلَتْ عَلَى اللَّهِ ، حَسْبِيَ اللَّهُ ، وَنِعْمَ الْوَكِيلُ» ” اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے ، اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا ، جو اللہ چاہتا ہے ( یعنی وہی ہوتا ہے ) میں نے اللہ تعالیٰ پر توکل کیا ، اللہ تعالیٰ میرے لئے کافی ہے ، اور وہ بہترین کارساز ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عبدالملک نوفلی ہے اور وہ متروک ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 17078
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف جدا
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (396/22)»