حدیث نمبر: 17077
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهِ يُرِيدُ سَفَرًا أَوْ غَيْرَهُ فَقَالَ حِينَ يَخْرُجُ : آمَنْتُ بِاللَّهِ ، اعْتَصَمْتُ بِاللَّهِ ، تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ إِلَّا رُزِقَ خَيْرَ ذَلِكَ الْمَخْرَجِ ، وَصُرِفَ عَنْهُ شَرُّ ذَلِكَ الْمَخْرَجِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ عُثْمَانَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو بھی مسلمان سفر پر جانے کے لیے ، یا کسی اور سلسلے میں اپنے گھر سے نکلتا ہے اور نکلتے ہوئے یہ پڑھ لیتا ہے : «آمَنْتُ بِاللَّهِ ، اعْتَصَمْتُ بِاللَّهِ ، تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» ” میں اللہ پر ایمان لایا ، میں نے اللہ تعالیٰ کو مضبوطی سے تھام لیا ، میں نے اللہ تعالیٰ پر توکل کیا ، اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا ۔ “
( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ) تو اُس نکلنے میں اسے بھلائی نصیب کی جاتی ہے ، اور اس نکلنے میں ، اُس سے برائی کو پھیر دیا جاتا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے ایک شخص کے حوالے سے ، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ” ثقہ “ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 17077
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (471)»