مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا آوَى إِلَى فِرَاشِهِ وَإِذَا انْتَبَهَ . باب: جب آدمی اپنے بستر پر جائے ، یا جب بیدار ہو ، تو کیا پڑھے ؟
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " كَيْفَ تَقُولُ يَا حَمْزَةُ ، إِذَا آوَيْتَ إِلَى فِرَاشِكَ ؟ " . قَالَ : أَقُولُ : كَذَا وَكَذَا . ¤ قَالَ : " كَيْفَ تَقُولُ يَا عَلِيُّ ، ؟ " . قَالَ : أَقُولُ كَذَا وَكَذَا - أَحْسَبُهُ قَالَ : - " إِذَا أَوَيْتَ إِلَى فِرَاشِكَ فَقُلِ : الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي مَنَّ عَلَيَّ ، وَأَفْضَلَ ، الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ، رَبِّ كُلِّ شَيْءٍ ، وَإِلَهِ كُلِّ شَيْءٍ ، أَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ كَثِيرٍ أَبُو النَّضْرِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اے حمزہ ! جب آپ بستر پر جاتے ہیں ، تو کیا پڑھتے ہیں ؟ انہوں نے جواب دیا : میں یہ یہ پڑھتا ہوں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : اے علی ! تم کیا پڑھتے ہو ؟ انہوں نے جواب دیا : میں یہ یہ پڑھتا ہوں ۔ راوی بیان کرتے ہیں : میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب تم اپنے بستر پر جاؤ تو یہ پڑھو : «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي مَنَّ عَلَيَّ ، وَأَفْضَلَ ، الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ، رَبِّ كُلِّ شَيْءٍ ، وَإِلَهِ كُلِّ شَيْءٍ ، أَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ»
” ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس نے مجھ پر احسان اور فضل کیا ، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو ہر چیز کا پروردگار ہے اور ہر چیز کا معبود ہے ، میں جہنم سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن کثیر ابونضر ہے اور وہ ضعیف ہے ۔