مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا آوَى إِلَى فِرَاشِهِ وَإِذَا انْتَبَهَ . باب: جب آدمی اپنے بستر پر جائے ، یا جب بیدار ہو ، تو کیا پڑھے ؟
وَعَنِ الْوَلِيدِ بْنِ الْوَلِيدِ أَنَّهُ قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي أَجِدُ وَحْشَةً ، قَالَ : " إِذَا أَخَذْتَ مَضْجَعَكَ فَقُلْ : أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ غَضَبِهِ ، وَعِقَابِهِ ، وَشَرِّ عِبَادِهِ ، وَمِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ وَأَنْ يَحْضُرُونِ ; فَإِنَّهُ لَا يَضُرُّكَ ، وَبِالْحَرِيِّ [ أَنْ ] لَا يَقْرَبَكَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ يَحْيَى بْنِ حِبَّانَ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ الْوَلِيدِ بْنِ الْوَلِيدِ . ¤ قُلْتُ : وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ نَحْوِ هَذَا فِيمَا يَقُولُ إِذَا أَرَّقَ . ¤سیدنا ولید بن ولید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! مجھے وحشت محسوس ہوتی ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تم اپنے بستر پر جاؤ تو یہ پڑھو : «أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ غَضَبِهِ ، وَعِقَابِهِ ، وَشَرِّ عِبَادِهِ ، وَمِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ وَأَنْ يَحْضُرُونِ»
” میں اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں ، اُس کے غضب سے ، اس کی سزا ، سے اور اس کے بندوں کے شر سے ، اور شیاطین کے وسوسوں سے ، کہ وہ میرے پاس آ جائیں ۔ “
( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ) تو پھر کوئی چیز تمہیں نقصان نہیں پہنچائے گی ، بلکہ یہ زیادہ مناسب ہے کہ تمہاری قریب نہیں آ پائے گی ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، البتہ محمد بن یحیی بن حبان کا معاملہ مختلف ہے ، کیونکہ اس نے سیدنا ولید بن ولید رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس نوعیت کی مختلف احادیث اس باب میں آئیں گی کہ جب آدمی کو بے چینی محسوس ہو رہی ہو تو وہ کیا پڑھے ؟