حدیث نمبر: 17036
وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا نَامَ ابْنُ آدَمَ قَالَ الْمَلَكُ لِلشَّيْطَانِ : أَعْطِنِي صَحِيفَتَكَ ، فَيُعْطِيهِ إِيَّاهَا ، فَمَا وَجَدَ فِي صَحِيفَتِهِ مِنْ حَسَنَةٍ مَحَى عَنْهُ بِهَا عَشْرَ سَيِّئَاتٍ مِنْ صَحِيفَةِ الشَّيْطَانِ ، وَكَتَبَهُنَّ حَسَنَاتٍ . وَإِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمْ أَنْ يَنَامَ فَلْيُكَبِّرْ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ تَكْبِيرَةً ، وَيَحْمَدْ أَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ تَحْمِيدَةً ، وَيُسَبِّحْ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ تَسْبِيحَةً ، فَتِلْكَ مِائَةٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب ابن آدم سونے لگتا ہے تو فرشتہ ، شیطان سے کہتا ہے : تم اپنا صحیفہ مجھے دے دو ! شیطان وہ صحیفہ اُسے دیدیتا ہے ، تو فرشتے کو اس شخص کے صحیفے میں کوئی ایسی نیکی نہیں ملتی ، جس کے ذریعے وہ شیطان کے صحیفے میں سے ، دس برائیاں مٹا دے اور انہیں نیکی کے طور پر نوٹ کر لے ، ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ) جب تم میں سے کوئی ایک شخص سونے لگے تو وہ 33 مرتبہ اللہ اکبر 34 مرتبہ الحمد لله اور 33 مرتبہ سبحان اللہ پڑھ لیا کرے ، تو یہ ایک سو مرتبہ ہو جائے گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسماعیل بن عیاش ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 17036
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3451)»