مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا آوَى إِلَى فِرَاشِهِ وَإِذَا انْتَبَهَ . باب: جب آدمی اپنے بستر پر جائے ، یا جب بیدار ہو ، تو کیا پڑھے ؟
حدیث نمبر: 17035
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى كَلِمَةٍ تُنْجِيكُمْ مِنَ الشِّرْكِ بِاللَّهِ ؟ ( قُلْ يَاأَيُّهَا الْكَافِرُونَ ) عِنْدَ مَنَامِكُمْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” کیا میں تمہاری رہنمائی ایسے کلمے کی طرف نہ کروں ؟ جو تمہیں اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک سے نجات دیدے ، وہ سوتے وقت سورہ کافرون پڑھنا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی جبارہ بن مغلس ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔