حدیث نمبر: 17034
وَعَنْ خَبَّابٍ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِذَا أَخَذْتَ مَضْجَعَكَ فَاقْرَأْ : ( قُلْ يَاأَيُّهَا الْكَافِرُونَ ) ¤ وَكَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَخَذَ مَضْجَعَهُ قَرَأَ : ( قُلْ يَاأَيُّهَا الْكَافِرُونَ ) حَتَّى يَخْتِمَهَا . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا خباب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جب تم اپنے بستر پر جاؤ تو سورہ کافرون کی تلاوت کرو ۔ “ راوی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بستر پر جاتے تھے تو آپ سورہ کافرون کی تلاوت کرتے تھے ، یہاں تک کہ آپ اسے ختم کرتے تھے ( یعنی آپ پوری سورت کی تلاوت کرتے تھے ) ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 17034
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (3114)»