مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا آوَى إِلَى فِرَاشِهِ وَإِذَا انْتَبَهَ . باب: جب آدمی اپنے بستر پر جائے ، یا جب بیدار ہو ، تو کیا پڑھے ؟
حدیث نمبر: 17033
وَعَنْ جَبَلَةَ بْنِ حَارِثَةَ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِذَا أَوَيْتَ إِلَى فِرَاشِكَ فَاقْرَأْ : قُلْ يَاأَيُّهَا الْكَافِرُونَ حَتَّى تَمُرَّ بِآخِرِهَا ; فَإِنَّهَا بَرَاءَةٌ مِنَ الشِّرْكِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا . ¤محمد محی الدین
سیدنا جبلہ بن حارثہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جب تم اپنے بستر پر جاؤ تو سورہ کافرون پڑھو ، یہاں تک کے اس کے آخر تک پہنچ جاؤ ( یعنی یہ مکمل سورت پڑھو ) کیونکہ یہ شرک سے برأت کا اظہار ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔