مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا آوَى إِلَى فِرَاشِهِ وَإِذَا انْتَبَهَ . باب: جب آدمی اپنے بستر پر جائے ، یا جب بیدار ہو ، تو کیا پڑھے ؟
حدیث نمبر: 17032
وَعَنْ عَبَّادِ بْنِ أَخْضَرَ - أَوْ أَحْمَرَ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا أَخَذَ مَضْجَعَهُ قَرَأَ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ حَتَّى يَخْتِمَهَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، وَجَابِرٌ الْجُعْفِيُّ ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عباد بن اخضر رضی اللہ عنہ ( یا شاید احمر ) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بستر پر جاتے تھے تو سورہ کافرون تلاوت کرتے تھے اور یہ مکمل سورت تلاوت کرتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی اور ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ دونوں ضعیف ہیں ۔