حدیث نمبر: 17019
وَعَنْ عَائِشَةَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا أَصْبَحَ يَقُولُ : " أَصْبَحْتُ يَا رَبِّ أُشْهِدُكَ ، وَأُشْهِدُ مَلَائِكَتَكَ وَأَنْبِيَاءَكَ وَرُسُلَكَ وَجَمِيعَ خَلْقِكَ عَلَى شَهَادَتِي عَلَى نَفْسِي ، إِنِّي أَشْهَدُ أَنَّكَ أَنْتَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ ، وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ ، وَأُؤْمِنُ بِكَ ، وَأَتَوَكَّلُ عَلَيْكَ " . يَقُولُهَا ثَلَاثًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ أَبِي جَمِيلٍ الْأَنْصَارِيِّ عَنِ الْقَاسِمِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَحَدِيثٌ بَقِيَّةُ رِجَالِهِ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صبح کے وقت یہ پڑھا کرتے تھے : «أَصْبَحْتُ يَا رَبِّ أُشْهِدُكَ ، وَأُشْهِدُ مَلَائِكَتَكَ وَأَنْبِيَاءَكَ وَرُسُلَكَ وَجَمِيعَ خَلْقِكَ عَلَى شَهَادَتِي عَلَى نَفْسِي ، إِنِّي أَشْهَدُ أَنَّكَ أَنْتَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ ، وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ ، وَأُؤْمِنُ بِكَ ، وَأَتَوَكَّلُ عَلَيْكَ» ” اے میرے پروردگار ! میں نے صبح کر لی ہے ، میں تجھے گواہ بناتا ہوں اور تیرے فرشتوں کو اور تیرے انبیاء کو ، تیرے رسولوں کو اور تیری ساری مخلوق کو گواہ بناتا ہوں ، یہ گواہی میری اپنی ذات کے بارے میں ہے ، بے شک میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ تو اللہ ہے ، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، صرف تو ہی ایک معبود ہے ، تیرا کوئی شریک نہیں ہے ، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں ، میں تجھ پر ایمان لاتا ہوں اور تجھ پر توکل کرتا ہوں ۔ “
یہ کلمات آپ صلی اللہ علیہ وسلم تین مرتبہ پڑھتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں ابوجمیل انصاری کے حوالے سے ، قاسم سے نقل کی ہے ، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس کے بقیہ رجال کی نقل کردہ حدیث حسن ہوتی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 17019
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف