حدیث نمبر: 17018
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَّهِ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ ، أَعُوذُ بِاللَّهِ الَّذِي يُمْسِكُ السَّمَاءَ أَنْ تَقَعَ عَلَى الْأَرْضِ إِلَّا بِإِذْنِهِ ، مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَذَرَأَ وَبَرَأَ ، مَنْ قَالَهُنَّ عُصِمَ مِنْ كُلِّ سَاحِرٍ وَكَاهِنٍ وَشَيْطَانٍ وَحَاسِدٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ ، وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : «أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَّهِ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ ، أَعُوذُ بِاللَّهِ الَّذِي يُمْسِكُ السَّمَاءَ أَنْ تَقَعَ عَلَى الْأَرْضِ إِلَّا بِإِذْنِهِ ، مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَذَرَأَ وَبَرَأَ» ” ہم نے شام کر لی اور اللہ تعالیٰ کی بادشاہی میں شام ہو گئی ، میں اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہوں ، جس نے آسمان کو اس چیز سے روکا ہوا ہے کہ وہ زمین پر گر جائے ، البتہ اس کے اذن کا معاملہ مختلف ہے ، میں پناہ مانگتا ہوں ، ہر اس چیز کے شر سے جسے اس نے پیدا کیا ہے ، اور بنایا ہے ۔ “
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : جو شخص یہ کلمات پڑھ لے گا ، وہ ہر جادوگر ، کاہن ، شیطان اور حاسد سے محفوظ رہے گا“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں اور اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 17018
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح