حدیث نمبر: 17020
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - - قَالَ : " مَنْ قَالَ : اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ ، وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ ، أَنْتَ رَبِّي ، وَأَنَا عَبْدُكَ ، آمَنْتُ بِكَ مُخْلِصًا لَكَ دِينِي ، أَصْبَحْتُ عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ ، أَتُوبُ إِلَيْكَ مِنْ شَرِّ عَمَلِي ، وَأَسْتَغْفِرُكُ لِذَنْبِي لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ ، يَقُولُ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ، فَمَنْ قَالَهَا فِي يَوْمِهِ حَرَّمَهُ اللَّهُ عَلَى النَّارِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ الْعُقَيْلِيُّ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں : آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص یہ پڑھ لے : «اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ ، وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ ، أَنْتَ رَبِّي ، وَأَنَا عَبْدُكَ ، آمَنْتُ بِكَ مُخْلِصًا لَكَ دِينِي ، أَصْبَحْتُ عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ ، أَتُوبُ إِلَيْكَ مِنْ شَرِّ عَمَلِي ، وَأَسْتَغْفِرُكُ لِذَنْبِي لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ»
” اے اللہ ! حمد تیرے ہی لیے مخصوص ہے ، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، صرف تو ایک معبود ہے ، تیرا کوئی شریک نہیں ہے ، تو میرا پروردگار ہے ، اور میں تیرا بندہ ہوں ، میں تجھ پر ایمان لایا ، اپنے دین کو تیرے لئے خالص کرتے ہوئے ، میں نے تیرے عہد اور تیرے وعدے پر اپنی استطاعت کے مطابق رہتے ہوئے صبح کی ، میں تیری بارگاہ میں اپنے عمل کے شر کے حوالے سے توبہ کرتا ہوں اور اپنے ذنب کی تجھ سے مغفرت مانگتا ہوں ، کیونکہ گناہوں کی مغفرت صرف تو ہی کر سکتا ہے ۔ “ یہ کلمات آپ صلی اللہ علیہ وسلم تین مرتبہ پڑھا کرتے تھے اور یہ فرماتے تھے : ” جو شخص دن میں انہیں پڑھ لے گا ، اللہ تعالیٰ اُسے جہنم پر حرام قرار دیدے گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین عقیلی ہے اور وہ متروک ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 17020
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف جدا