حدیث نمبر: 17017
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَمْسَى قَالَ : " أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي ذَهَبَ بِالنَّهَارِ ، وَجَاءَ بِاللَّيْلِ ، وَنَحْنُ فِي عَافِيَةٍ . اللَّهُمَّ هَذَا خَلْقٌ قَدْ جَاءَ فَمَا عَمِلْتُ فِيهِ مِنْ سَيِّئَةٍ فَتَجَاوَزْ عَنْهَا ، وَمَا عَمِلْتُ فِيهِ مِنْ حَسَنَةٍ فَتَقَبَّلْهَا وَأَضْعِفْهَا أَضْعَافًا مُضَاعَفَةً . اللَّهُمَّ إِنَّكَ بِجَمِيعِ حَاجَتِي عَالِمٌ ، وَإِنَّكَ عَلَى جَمِيعِ نُجْحِهَا قَادِرٌ ، اللَّهُمَّ أَنْجِحِ اللَّيْلَةَ كُلَّ حَاجَةٍ لِي ، وَلَا تَزِدْنِي فِي دُنْيَايَ ، وَلَا تَنْقُصْنِي فِي آخِرَتِي " . ¤ وَإِذَا أَصْبَحَ قَالَ مِثْلَ ذَلِكَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ الْحَارِثُ الْأَعْوَرُ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شام کے وقت یہ دعا پڑھا کرتے تھے : «أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي ذَهَبَ بِالنَّهَارِ ، وَجَاءَ بِاللَّيْلِ ، وَنَحْنُ فِي عَافِيَةٍ ۔ اللَّهُمَّ هَذَا خَلْقٌ قَدْ جَاءَ فَمَا عَمِلْتُ فِيهِ مِنْ سَيِّئَةٍ فَتَجَاوَزْ عَنْهَا ، وَمَا عَمِلْتُ فِيهِ مِنْ حَسَنَةٍ فَتَقَبَّلْهَا وَأَضْعِفْهَا أَضْعَافًا مُضَاعَفَةً ۔ اللَّهُمَّ إِنَّكَ بِجَمِيعِ حَاجَتِي عَالِمٌ ، وَإِنَّكَ عَلَى جَمِيعِ نُجْحِهَا قَادِرٌ ، اللَّهُمَّ أَنْجِحِ اللَّيْلَةَ كُلَّ حَاجَةٍ لِي ، وَلَا تَزِدْنِي فِي دُنْيَايَ ، وَلَا تَنْقُصْنِي فِي آخِرَتِي» ” ہم نے شام کر لی اور اللہ تعالیٰ کی بادشاہی میں شام ہو گئی ، جو ایک ہے اور زبردست ہے ، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے ، جو دن کو لے گیا اور رات کو لے آیا ، اور ہم عافیت میں ہیں ، اے اللہ ! یہ مخلوق آ گئی ہے ، میں نے اس میں جس برائی کا ارتکاب کیا ہو ، تو اس سے درگزر کرنا ، اور میں نے اس میں جس اچھائی پر عمل کیا ہو ، تو اسے قبول کرنا اور اس کا اجر کئی گنا کر دینا ، اے اللہ ! تو میری تمام حاجتوں کے بارے میں علم رکھتا ہے ، اور تو ان سب کو پورا کرنے پر قادر ہے ، اے اللہ ! تو اس رات میں میری ہر حاجت کو پورا کر دینا اور میری دنیا میں اضافہ نہ کرنا ، اور میری آخرت میں کمی نہ کرنا ۔ “
راوی بیان کرتے ہیں : جب صبح ہوتی تھی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح پڑھا کرتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حارث اعور ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 17017
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف