حدیث نمبر: 17002
وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعَلِّمُنَا إِذَا أَصْبَحْنَا : " أَصْبَحْنَا عَلَى فِطْرَةِ الْإِسْلَامِ ، وَكَلِمَةِ الْإِخْلَاصِ ، وَسَنَّةِ نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمِلَّةِ أَبِينَا إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا مُسْلِمًا ، وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ . ¤ وَإِذَا أَمْسَى قَالَ مِثْلَ ذَلِكَ . ¤ رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ہمیں یہ تعلیم دیتے تھے : کہ جب ہم صبح کریں تو یہ پڑھیں : « أَصْبَحْنَا عَلَى فِطْرَةِ الْإِسْلَامِ ، وَكَلِمَةِ الْإِخْلَاصِ ، وَسَنَّةِ نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمِلَّةِ أَبِينَا إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا مُسْلِمًا ، وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ»
” ہم نے اسلام کی فطرت ، اخلاص کے کلمہ ، اور اپنے نبی سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر اور اپنے جدامجد سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی ملت پر صبح کی ہے ، جو سیدھے راستے پر چلنے والے مسلمان تھے ، اور وہ مشرکین میں سے نہیں تھے ۔ “ اور جب شام ہو ، تو بھی آدمی اسی طرح پڑھے ۔
یہ روایت عبداللہ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن جاریہ بن سلمہ بن کہیل ہے اور وہ متروک ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 17002
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف جداً
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (123/5)»