مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى . باب: آدمی صبح کے وقت اور شام کے وقت کیا پڑھے
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْقَاسِمِ قَالَ : حَدَّثَتْنِي جَارَةٌ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَنَّهَا كَانَتْ تَسْمَعُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ عِنْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ : " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ ، وَمِنْ فِتْنَةِ الْقَبْرِ " . ¤ قَالَ أَبُو عِيسَى : فَقُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ : أَرَأَيْتَ إِنْ جَمَعَهَا إِنْسَانٌ ؟ قَالَ : فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا قَالَ ]. ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤عبداللہ بن قاسم بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پڑوس میں رہنے والی ایک خاتون نے مجھے یہ بات بتائی ہے : وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو صبح صادق کے وقت یہ پڑھتے ہوئے سنتی تھیں : «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ ، وَمِنْ فِتْنَةِ الْقَبْرِ»
” اے اللہ ! میں قبر کے عذاب اور قبر کی آزمائش سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔ “
ابوعیسیٰ کہتے ہیں : میں نے عبداللہ سے دریافت کیا : اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے ؟ اگر انسان اسے جمع کر لے ؟ تو انہوں نے جواب دیا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح سے پڑھا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔