حدیث نمبر: 16997
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ : " أَصْبَحْتُ وَأَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلَّهِ ، وَالْكِبْرِيَاءُ ، وَالْعَظَمَةُ ، وَالْخَلْقُ ، وَاللَّيْلُ ، وَالنَّهَارُ ، وَمَا سَكَنَ فِيهِمَا لِلَّهِ وَحْدَهُ ، لَا شَرِيكَ لَهُ ، اللَّهُمَّ اجْعَلْ أَوَّلَ هَذَا النَّهَارِ وَأَوْسَطَهُ فَلَاحًا ، وَآخِرَهُ نَجَاحًا ، أَسْأَلُكَ خَيْرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ فَائِدٌ أَبُو الْوَرْقَاءِ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن ابواوفیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صبح کے وقت یہ پڑھا کرتے تھے : «أَصْبَحْتُ وَأَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلَّهِ ، وَالْكِبْرِيَاءُ ، وَالْعَظَمَةُ ، وَالْخَلْقُ ، وَاللَّيْلُ ، وَالنَّهَارُ ، وَمَا سَكَنَ فِيهِمَا لِلَّهِ وَحْدَهُ ، لَا شَرِيكَ لَهُ ، اللَّهُمَّ اجْعَلْ أَوَّلَ هَذَا النَّهَارِ وَأَوْسَطَهُ فَلَاحًا ، وَآخِرَهُ نَجَاحًا ، أَسْأَلُكَ خَيْرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ» میں نے صبح کر لی اور اللہ تعالیٰ کی بادشاہی میں بھی صبح ہو گئی ، کبریائی ، عظمت ، مخلوق ، رات ، دن اور جو بھی ان میں رہتا ہے ، وہ سب اللہ تعالیٰ کی ملکیت ہیں ، جو ایک ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ہے ، اے اللہ ! اس دن کے ابتدائی ، اور درمیانی حصے کو فلاح کا ، اور آخری حصے کو کامیابی کا باعث بنا دے ، میں تجھ سے دنیا اور آخرت کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں ، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے ! “ ۔

یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابوالورقاء ہے ، اور وہ متروک ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 16997
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف جداً