مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ الدُّعَاءِ فِي الصَّلَاةِ وَبَعْدَهَا . باب: نماز میں اور اس کے بعد دعا مانگنا
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا صَلَّى الصُّبْحَ يَرْفَعُ صَوْتَهُ حَتَّى يَسْمَعَ أَصْحَابُهُ يَقُولُ : " اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لِي دِينِي الَّذِي جَعَلْتَهُ لِي عِصْمَةً - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لِي دُنْيَايَ الَّتِي جَعَلْتَ فِيهَا مَعَاشِي - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لِي آخِرَتِي الَّتِي جَعَلْتَ إِلَيْهَا مَرْجِعِي - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - اللَّهُمَّ أَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - اللَّهُمَّ أَعُوذُ بِعَفْوِكَ مِنْ عُقُوبَتِكَ - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - اللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ ، وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ طَلْحَةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح کی نماز ادا کر لیتے تھے تو آپ بلند آواز میں یہ کلمات پڑھتے تھے ، یہاں تک کہ آپ کے اصحاب سن لیتے تھے ، آپ یہ پڑھتے تھے : «اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لِي دِينِي الَّذِي جَعَلْتَهُ لِي عِصْمَةً»
” اے اللہ ! تو میرے لئے میرے دین کو ٹھیک رکھنا ، جسے تو نے میرے لیے بچاؤ کا ذریعہ بنایا ہے ۔ “
یہ کلمات آپ تین مرتبہ پڑھتے تھے : «اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لِي دُنْيَايَ الَّتِي جَعَلْتَ فِيهَا مَعَاشِي»
اے اللہ ! تو میرے لئے میری دنیا کو ٹھیک رکھنا ، جس میں تو نے میری زندگی بنائی ہے ۔ “
یہ کلمات آپ تین مرتبہ پڑھتے تھے ۔
«اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لِي آخِرَتِي الَّتِي جَعَلْتَ إِلَيْهَا مَرْجِعِي»
” اے اللہ ! تو میرے لئے میری آخرت کو ٹھیک رکھنا ، جس کی طرف تو نے میرا لوٹنا بنایا ہے ۔ “
یہ کلمات آپ تین مرتبہ پڑھتے تھے ۔
«اللَّهُمَّ أَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ»
” اے اللہ ! میں تیری ناراضگی کے مقابلے میں ، تیری رضامندی کی پناہ مانگتا ہوں“ ۔
یہ آپ تین مرتبہ پڑھتے تھے ۔
«اللَّهُمَّ أَعُوذُ بِعَفْوِكَ مِنْ عُقُوبَتِكَ»
” اے اللہ ! میں تیرے سزا دینے کے مقابلے میں ، تیرے معاف کرنے کی پناہ مانگتا ہوں ۔ “
یہ آپ تین مرتبہ پڑھتے تھے ۔
«اللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ ، وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ»
” اے اللہ ! جسے تو عطا کرے ، اس کے لیے کوئی رکاوٹ بننے والا نہیں ہے ، اور جسے تو عطا نہ کرے اسے کوئی دینے والا نہیں ہے ، اور تیرے مقابلے میں کسی کوشش کرنے والے کی کوشش نفع نہیں دیتی ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن اسحاق بن طلحہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔