مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ الدُّعَاءِ فِي الصَّلَاةِ وَبَعْدَهَا . باب: نماز میں اور اس کے بعد دعا مانگنا
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَدِمَ قَبِيصَةُ بْنُ الْمُخَارِقِ الْهِلَالِيُّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَلَّمَ ، فَرَدَّ - عَلَيْهِ السَّلَامَ - وَرَحَّبَ بِهِ ، ثُمَّ قَالَ : " مَا جَاءَ بِكَ يَا قَبِيصَةُ ؟ " . قَالَ : كَبُرَتْ سِنِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَرَقَّ جِلْدِي ، وَضَعُفَتْ قُوَّتِي ، وَهُنْتُ عَلَى أَهْلِي ، وَعَجَزْتُ عَنْ أَشْيَاءَ كُنْتُ أَعْمَلُهَا ، فَعَلِّمْنِي كَلِمَاتٍ يَنْفَعُنِي اللَّهُ بِهِنَّ وَأَوْجِزْ . فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَا قَبِيصَةُ ، قُلْ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ إِذَا صَلَّيْتَ الْغَدَاةَ : سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ ، سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ; فَإِنَّكَ إِذَا قُلْتَ ذَلِكَ أَمِنْتَ بِإِذْنِ اللَّهِ مِنَ الْعَمَى ، وَالْجُذَامِ ، وَالْبَرَصِ . وَقُلِ : اللَّهُمَّ اهْدِنِي مِنْ عِنْدِكَ ، وَأَفِضْ عَلَيَّ مِنْ فَضْلِكَ ، وَانْشُرْ عَلَيَّ مِنْ رَحْمَتِكَ ، وَأَنْزِلْ عَلَيَّ مِنْ بَرَكَاتِكَ " . فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُهُنَّ وَقَبِيصَةُ يَعْقِدُ عَلَيْهِنَّ بِأَصَابِعِهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ نَافِعٌ : أَبُو هُرْمُزَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : سیدنا قبیصہ بن مخارق ہلالی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ، انہوں نے سلام کیا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سلام کا جواب دیا اور انہیں خوش آمدید کہا: ، پھر آپ نے ان سے دریافت کیا : اے قبیصہ ! تم کیوں آئے ہو ؟ انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میری عمر زیادہ ہو گئی ہے ، جلد کمزور ہو گئی ہے ، قوت کم ہو گئی ہے ، اور میں اپنے اہل خانہ کے لیے کمزور ہو گیا ہوں ، اور اب میں بہت سے ایسے کام نہیں کر پاتا جو پہلے کر لیتا تھا ، تو آپ مجھے ایسے کلمات کی تعلیم دیجئے جن کے ذریعے اللہ تعالیٰ مجھے نفع عطا کرے اور وہ مختصر ہوں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اے قبیصہ ! جب تم صبح کی نماز ادا کر لو تو تین مرتبہ یہ کلمات پڑھو : «سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ ، سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» ” اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے اور حمد اسی کے لیے مخصوص ہے ، اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے ، جو عظمت والا ہے ، اور حمد اسی کے ساتھ مخصوص ہے اور اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا ۔ “
( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ) جب تم یہ کلمات پڑھ لو گے ، تو تم اللہ کے حکم کے تحت اندھے پن ، جذام اور برص سے محفوظ رہو گے ، اور تم یہ بھی پڑھنا : «اللَّهُمَّ اهْدِنِي مِنْ عِنْدِكَ ، وَأَفِضْ عَلَيَّ مِنْ فَضْلِكَ ، وَانْشُرْ عَلَيَّ مِنْ رَحْمَتِكَ ، وَأَنْزِلْ عَلَيَّ مِنْ بَرَكَاتِكَ» ” اے اللہ ! تو اپنی طرف سے مجھے ہدایت پر ثابت قدم رکھ ، اور اپنا فضل مجھ پر بہا دے اور اپنی رحمت مجھ پر پھیلا دے ، اور اپنی برکتیں مجھ پر نازل کر دے ۔ “
راوی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کلمات کو پڑھ رہے تھے اور سیدنا قبیصہ رضی اللہ عنہ اپنی انگلیوں پر انہیں شمار کر رہے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی نافع ابوہرمز ہے اور وہ ضعیف ہے ۔