مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ الدُّعَاءِ فِي الصَّلَاةِ وَبَعْدَهَا . باب: نماز میں اور اس کے بعد دعا مانگنا
حدیث نمبر: 16976
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ : كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ بَعْدَ صَلَاةِ الْفَجْرِ : " اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ رِزْقًا طَيِّبًا ، وَعِلْمًا نَافِعًا ، وَعَمَلًا مُتَقَبَّلًا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی نماز کے بعد یہ پڑھتے تھے : «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ رِزْقًا طَيِّبًا ، وَعِلْمًا نَافِعًا ، وَعَمَلًا مُتَقَبَّلًا»
” اے اللہ ! میں تجھ سے پاکیزہ رزق اور نفع دینے والے علم اور مقبول عمل کا سوال کرتا ہوں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔