حدیث نمبر: 16975
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ : مَا صَلَّيْتُ خَلْفَ نَبِيِّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا سَمِعْتُهُ يَقُولُ حِينَ يَنْصَرِفُ : " اللَّهُمَّ اغْفِرْ خَطَايَايَ ، وَذُنُوبِي كُلَّهَا ، اللَّهُمَّ وَأَنْعِشْنِي ، وَاجْبُرْنِي ، وَاهْدِنِي بِصَالِحِ الْأَعْمَالِ وَالْأَخْلَاقِ ، لَا يَهْدِي لِصَالِحِهَا وَلَا يَصْرِفُ سَيِّئَهَا إِلَّا أَنْتَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے تم لوگوں کے نبی کے پیچھے جب بھی نماز ادا کی تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا کہ آپ نماز سے فارغ ہونے کے بعد یہ پڑھتے تھے :« اللَّهُمَّ اغْفِرْ خَطَايَايَ ، وَذُنُوبِي كُلَّهَا ، اللَّهُمَّ وَأَنْعِشْنِي ، وَاجْبُرْنِي ، وَاهْدِنِي بِصَالِحِ الْأَعْمَالِ وَالْأَخْلَاقِ ، لَا يَهْدِي لِصَالِحِهَا وَلَا يَصْرِفُ سَيِّئَهَا إِلَّا أَنْتَ» ” اے اللہ ! تو میری سب خطاؤں اور ذنوب کی مغفرت کر دے ، اور مجھے عزم و ہمت دے ، اور مجھے مضبوط کر دے ، اور مجھے اچھے اعمال اور اخلاق پر ثابت قدم رکھ ، بے شک ان کے اچھے ( یعنی اچھے اعمال اور اخلاق ) کی طرف رہنمائی اور ان کے برے ( یعنی برے اخلاق اور اعمال ) سے پھیرنا ، صرف تو ہی کر سکتا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر او معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند عمدہ ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 16975
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ جید۔