مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ الدُّعَاءِ فِي الصَّلَاةِ وَبَعْدَهَا . باب: نماز میں اور اس کے بعد دعا مانگنا
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : كَانَ مَقَامِي بَيْنَ كَتِفَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكَانَ إِذَا سَلَّمَ قَالَ : " اللَّهُمَّ اجْعَلْ خَيْرَ عُمْرِي آخِرَهُ ، اللَّهُمَّ اجْعَلْ خَوَاتِيمَ عَمَلِي رِضْوَانَكَ ، اللَّهُمَّ اجْعَلْ خِيَارَ أَيَّامِي يَوْمَ أَلْقَاكَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ أَبُو مَالِكٍ النَّخَعِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میرے کھڑے ہونے کی جگہ ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں کندھوں کے درمیان کے عین مقابل تھی ، جب آپ نے سلام پھیرا تو آپ نے یہ دعا پڑھی : ا«للَّهُمَّ اجْعَلْ خَيْرَ عُمْرِي آخِرَهُ ، اللَّهُمَّ اجْعَلْ خَوَاتِيمَ عَمَلِي رِضْوَانَكَ ، اللَّهُمَّ اجْعَلْ خِيَارَ أَيَّامِي يَوْمَ أَلْقَاكَ»، ” اے اللہ ! تو میری عمر کا سب سے بہتر حصہ ، اس کا آخری حصہ بنا دے ، اور تو میرے عمل کا اختتام اپنی رضامندی والا بنا دے ، اور اے اللہ ! تو میرے دنوں میں سب سے بہتر اُس دن کو بنا دے ، جب میں تیری بارگاہ میں حاضر ہوؤں گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابومالک نخعی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔