حدیث نمبر: 16973
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : مَا صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاةً مَكْتُوبَةً قَطُّ إِلَّا قَالَ حِينَ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ : " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ كُلِّ عَمَلٍ يُخْزِينِي ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ صَاحِبٍ يُرْدِينِي ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ كُلِّ أَمَلٍ يُلْهِينِي ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ كُلِّ فَقْرٍ يُنْسِينِي ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ كُلِّ غِنًى يُطْغِينِي " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ بَكْرُ بْنُ خُنَيْسٍ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ ، وَقَدْ وُثِّقَ . ¤ وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ عُقْبَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَصَمُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا . ¤
محمد محی الدین

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی ہمیں فرض نماز پڑھاتے تھے ، تو جب آپ ہماری طرف رخ کرتے تھے ، تو یہ پڑھتے تھے : «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ كُلِّ عَمَلٍ يُخْزِينِي ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ صَاحِبٍ يُرْدِينِي ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ كُلِّ أَمَلٍ يُلْهِينِي ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ كُلِّ فَقْرٍ يُنْسِينِي ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ كُلِّ غِنًى يُطْغِينِي»
” اے اللہ ! میں ہر ایسے عمل سے تیری پناہ مانگتا ہوں ، جو مجھے رسوائی کا شکار کر دے ، اور ہر ایسے ساتھی سے تیری پناہ مانگتا ہوں ، جو مجھے صدمہ پہنچائے اور ہر ایسی خواہش تیری پناہ مانگتا ہوں ، جو مجھے غفلت کا شکار کر دے ، اور ہر ایسی غربت سے تیری پناہ مانگتا ہوں ، جو مجھے بھلا دے ، اور ہر ایسی خوشحالی سے تیری پناہ مانگتا ہوں ، جو مجھے سرکش بنا دے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی بکر بن خنیس ہے اور وہ متروک ہے ، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عقبہ بن عبداللہ اصم ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 16973
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف جدا
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (3102)»