مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ الدُّعَاءِ فِي الصَّلَاةِ وَبَعْدَهَا . باب: نماز میں اور اس کے بعد دعا مانگنا
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ : " اللَّهُمَّ رَبَّ جِبْرِيلَ ، وَمِيكَائِيلَ ، وَإِسْرَافِيلَ ، أَعِذْنِي مِنْ حَرِّ النَّارِ ، وَعَذَابِ الْقَبْرِ " . قُلْتُ : رَوَاهُ النَّسَائِيُّ غَيْرَ قَوْلِهَا : فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ : عَلِيِّ بْنِ سَعِيدٍ الرَّازِيِّ ، وَفِيهِ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر نماز کے بعد یہ پڑھا کرتے تھے : «اللَّهُمَّ رَبَّ جِبْرِيلَ ، وَمِيكَائِيلَ ، وَإِسْرَافِيلَ ، أَعِذْنِي مِنْ حَرِّ النَّارِ ، وَعَذَابِ الْقَبْرِ»
” اے اللہ ! اے جبرائیل اور میکائیل اور اسرافیل کے پروردگار ! تو مجھے جہنم کی تپش اور قبر کے عذاب سے پناہ دیدے ۔ “
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام نسائی رحمہ اللہ نے نقل کی ہے ، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” ہر نماز کے بعد ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط نے اپنے استاد علی بن سعید رازی سے نقل کی ہے ، اور اس کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے ، جو نقصان دہ نہیں ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ” ثقہ “ ہیں ۔