مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ الدُّعَاءِ فِي الصَّلَاةِ وَبَعْدَهَا . باب: نماز میں اور اس کے بعد دعا مانگنا
حدیث نمبر: 16970
وَعَنْ أَبِي الْمَلِيحِ بْنِ أُسَامَةَ ، عَنْ أَبِيهِ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى صَلَاةً فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ : " رَبَّ جِبْرِيلَ ، وَمِيكَائِيلَ ، وَمُحَمَّدٍ ، أَجِرْنِي مِنَ النَّارِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤محمد محی الدین
ابوملیح بن اسامہ اپنے والد کے حوالے سے یہ روایت نقل کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کی ، تو میں نے آپ کو یہ پڑھتے ہوئے سنا : «رَبَّ جِبْرِيلَ ، وَمِيكَائِيلَ ، وَمُحَمَّدٍ ، أَجِرْنِي مِنَ النَّارِ»
” اے جبرائیل اور میکائیل اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے پروردگار ! تو مجھے جہنم سے بچا لے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔