مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ وَالْمَغْرِبِ . باب: آدمی صبح اور مغرب کی نماز کے بعد کیا پڑھے ؟
وَعَنْ زُمَيْلٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا صَلَّى الصُّبْحَ قَالَ وَهُوَ ثَانٍ رِجْلَهُ : " سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ ، وَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا " . سَبْعِينَ مَرَّةً . ثُمَّ يَقُولُ : " سَبْعِينَ بِسَبْعِمِائَةٍ ، لَا خَيْرَ لِمَنْ كَانَتْ ذُنُوبُهُ فِي يَوْمٍ وَاحِدٍ أَكْثَرَ مِنْ سَبْعِمِائَةٍ " . ثُمَّ يَسْتَقْبِلُ النَّاسَ بِوَجْهِهِ . ¤ قُلْتُ : فَذَكَرَ الْحَدِيثَ ، وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي التَّعْبِيرِ . ¤سیدنا ابن زمیل جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح کی نماز ادا کر لیتے تھے تو آپ یہ پڑھتے تھے ، آپ نے اس وقت اپنی ٹانگ موڑی ہوئی ہوتی تھی : «سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ ، وَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا»
” اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے ، اور حمد اسی کے لیے مخصوص ہے ، اور میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں ، بے شک وہ بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا ہے ۔ “
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ کلمات ستر مرتبہ پڑھتے تھے ، پھر آپ یہ فرماتے تھے : یہ ستر کلمات 700 ہو جائیں گے اور ایسے شخص کے لئے کوئی بھلائی نہیں ہے ، جس کے ایک دن میں گناہ 700 سے زیادہ ہوں ، پھر اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کی طرف رخ کرتے تھے ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس کے بعد انہوں نے پوری روایت ذکر کی ہے ، جو اس سے پہلے تعبیر سے متعلق کتاب میں گزر چکی ہے ۔